الوقت - تاجکستان کی حکومت نے دہشت گردانہ حملوں سے حفاظت کے پیش نظر دار الحکومت کی 70 سے زائد مساجد میں میٹل ڈیٹکٹر اور کیمرے لگا دیئے ہيں۔
خبر رساں اداروں نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیمرے نصب کرنے کا مقصد مساجد میں سخت گیر نظریات کے حامل افراد پر نظر رکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے عناصر کی شناخت ان کی داڑھی اور لباس سے کی جائے گی۔ شہری انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی آلات کے اخراجات مساجد اور ان کے نگراں اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلےبھی تاجکستان کی حکومت مسلمانوں کی مختلف طریقوں سے پریشان کرتی رہی ہے۔