الوقت - ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں نے سیکورٹی فورس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں سی آر پی ایف کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ سے کیا گیا اور نشانہ سیکورٹی فورس کی گاڑی کو بنایا گیا۔
ریاست کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے كاكوڈا تھانہ علاقے میں نکسلیوں نے سی آر پی ایف کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کی 230 ویں بٹالین دنتے واڑہ سے سکما راستے میں واقع اپنی کمپنی کے کیمپ جا میں جا رہی تھی اور جیسے ہی گاڑی میلاواڑا گاؤں کے قریب پہنچی تب نکسلیوں نے بارودی سرنگ میں دھماکہ کر دیا۔
دھماکے سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں بیٹھے سات سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔