الوقت - ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کا آسٹریا کا دورہ فی الحال ملتوی ہو گیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی بدھ 30 مارچ سے آسٹریا کے دو روزہ دورے پر جانے والے تھے۔
صدر مملکت کے اس دورے کے دوران کئے جانے والے معاہدوں کے لئے مزید ہماہنگی کے مقصد سے دونوں ممالک کے حکام کی رضامندی سے فی الحال اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ دورہ مناسب وقت پر کیا جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی، 30 مارچ کو آسٹریا کا دو روزہ کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریا کے صدر نے ایران کے صدر کی جانب سے ان کے ملک کا دورہ ملتوی کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بینز فشر نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے آسٹریا کے دورے کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فطری سی بات ہے کہ ہر حکومت اپنے حکام کی حفاظت کے بارے میں خود فیصلہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر روحانی کا دورہ آسٹریا ملتوی ہونا، تہران اور ویانا کے تعلقات میں کسی بھی قسم کا مانع نہیں بنے گا۔ آسٹریا کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع کا عمل جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی 30 مارچ کو آسٹریا کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔