الوقت - جنوبی یمن کے ایک اولڈ ہوم سے چار مارچ کو اغوا کئے گئے ہندوستانی پادری ٹام اجہونالل کو گڈ فرائیڈے کے دن دہشت گرد گروہ داعش نے سزائے موت دے دی تاہم پادری کے خاندان اور ہندوستان کی حکومت کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ڈیلی میل میں شائع خبر کے مطابق، ویانا میں ایسٹر کے دوران کارڈنل کرسٹوف شانبرن نے پادری کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے انہیں شدید اذیتیں دی اور پھانسی پر چڑھا دیا۔
ٹام اجہونالل ایک کیتھولک پادری تھے۔ وہ یمن میں مدرر ٹریسا مشنریز کی فلاحی تنظیموں کے لئے کام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ 4 مارچ کو یمن کے اولڈ ہومز پر حملہ کرکے پادری ٹام ٹام اجہونالل کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اولڈ ہوم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چار ہندوستانی نرسوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی تھی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جگہ القاعدہ کا مضبوط گڑھ شمار ہوتی ہے اور داعش نے ہی یہ حملہ انجام دیا تھا۔