الوقت - ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ برسلز حملوں کا ایک ملزم، جون کے مہینے میں ترکی سے نکالا گیا تھا۔
ترک خبر رساں ایجنسی سے الوقت نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے صدر نے رومانیہ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برسلز حملہ آوروں میں سے ایک وہ شخص ہے جس جون 2015 میں ترکی کے غازی آنتپ میں گرفتار کیا گیا اور ملک سے نکال دیا گیا تھا لیکن بیلجیئم نے مذکورہ شخص کو آزاد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر ملکی شخص کے دہشتگرد ہونے کے بارے میں ہم نے جو خبردار کیا تھا، اس کے باوجود بیلجیئم کی حکومت نے اعلان کیا کہ اس شخص کا دہشت گردی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اگر عالمی سیاسیت مل کر دہشت گردی کے مقابلے میں کاروائی کرے تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور اسی لئے دنیا دہشت گردی کی تعریف دوبارہ کرنے پر مجبور ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعہ نے بھی بتایا ہے کہ اردغان نے جس شخص کی جانب اشارہ کیا ہے وہ تیسرا مشتبہ شخص ابراہیم البکراوی ہے جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔