الوقت - ترکی کے صدر نےچار دن پہلے ہی برسلز دھماکوں کی پیشنگوئی کر دی تھی۔
منگل کو برسلز میں ہونے والے دھماکوں سے تین دن پہلے ہی رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ہوئے دھماکوں کے بعد خبردار کیا تھا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آج جو بم استنبول میں پھٹا ہے، کل وہ برسلز میں نہ پھٹے۔ انہوں نے یہ بات 18 مارچ کو ترکی کے شہر استنبول میں کہی تھی۔ یہ کہا نہیں جا سکتا ہے ترک صدر کے منہ سے بے ساختہ برسلز کا نام نکل گیا تھا یا انہوں نے عمدا برسلز کا نام لیا اور چار دن بعد وہاں دھماکے ہو گئے۔ برسلز حملوں کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حملے کے بعد پورے ملک میں بیلجیئم سے وابستہ تمام دفاتر اور مراکز کو بند کر دیا گیا ہے۔