الوقت - یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے حملے میں سعودی عرب کے 80 ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے ایک کامیاب اور بے نظیر کاروائی کرتے ہوئے الضباب علاقے میں سعودی عرب کے 80 ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ہلاک ایجنٹوں میں ایک فوجی کمانڈر محمد عبد اللہ العونی بھی شامل ہے۔ اسی طرح اس کاروائی میں القاعدہ کے دو سرغنے یحیی مبہیط اور ابو عبیدہ الحدی بھی مارے گئے جبکہ دسیوں سعودی ایجنٹ زخمی ہوئے اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔ اس ذریعے نے بتایا کہ اس کاروائی میں ہلاک ہونے والے افراد فوج اور رضاکار فوج کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب یمن کی تحریک انصار اللہ نے امن مذاکرات کو مکمل جنگ بندی سے مشروط کر دیا ہے۔ تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ، مکمل جنگ بندی کے لئے اعتماد بحالی پر مبنی ہونا چاہئے۔ انہوں نے سمجھوتے کے پہلے ہی دن قیدیوں کو تبادلے کو دونوں فریق کے درمیان اعتماد سازی کی راہ میں پہلا قدم قرار دیا۔