سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنگ یمن اپنے آخری مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
الوقت - سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنگ یمن اپنے آخری مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
الوقت - سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں جنگ میں مشغول سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی جانے والی کوششوں کے بعد یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر جنگ تقریبا رک گئی ہے ۔ اس طرح اب ہم جنگ یمن کے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ عسیری نے کہا کہ اس بات کے خوف سے کہ کہیں یمن کی صورت حال لیبیا جیسی نہ ہو جائے اس لئے حکومت یمن کی حمایت ہر حال میں ضروری ہو گی ہے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ یمن میں امن و استحکام کی برقراری اور ملک کی تعمیر نو پر مشتمل ہو گا اور ہم یمن کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب، یمن میں کب تک باقی رہے گا، مسائل کو 30 دن کے کے اندر حل نہیں کیا جا سکتا۔ حال ہی میں سعودی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں یمن کے ایک قبیلے کی ثالثی سے جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے یمن پر وسیع حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں۔ اس میں بڑی تعداد میں معصوم شہری ہلاک ہوئے اور یمن کے بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔