الوقت - ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دونوں ممالک نے سات معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
دونوں ممالک نے جن معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ان میں فضائی سروس معاہدہ اور دونوں ممالک کی تعلیمی توانائی سے وابستہ معاہدہ شامل ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ان کے ملائیشیائی ہم منصب نجیب عبد الرزاق کی ملاقات حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی اور دونوں کی موجودگی میں معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان معاہدوں سے ہندوستان - ملائیشیا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جس سے دونوں ہی ممالک کو فائدہ ہو گا۔
فضائی خدمات کے معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک نے ملائیشیا میں مجوزہ 25 لاکھ ٹن سالانہ یوریا اور امونیا کی پیداوار پلانٹ کی پیشرفت کو لے کر تعاون کے لئے ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے۔ کھیل اور دونوں ممالک کی تعلیمی توانائی کے شعبے میں تعاون کو لے کر بھی معاہدے کئے گئے۔ پام آئل کے میدان میں ٹیکنالوجی میں توسیع اور آندھرا پردیش میں چوتھی نسل کے ٹیکنالوجی باغ پر عمل در آمد کے لئے بھی ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔