الوقت - یمن کے عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، یمنی قوم کے حقیقی دشمن ہیں۔
جمعے کو تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں کے طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، یمن پر تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عبد الملک الحوثی کا کہنا تھا کہ سعودی جارحین یمنی قوم کی شناخت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جس دلدل میں آج یمنی قوم کے دشمن پھنس چکے ہیں، وہ صرف سیاسی دلدل نہیں ہے۔
عبد الملک الحوثی نے یمنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یمنی قوم کی شناخت پر حملہ ہوا ہے، اس لئے کہ یہ قوم سامراجی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہتی۔
اسی طرح انصار اللہ کے سربراہ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جب دشمن کو یمنی قوم کے خلاف فوجی کارروائی میں شکست اور مایوسی ہاتھ لگی تو وہ یمن پر ثقافتی حملہ کرکے اس کی تلافی کرنا چاہتا ہے۔