الوقت - اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے ایران کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس ملک پر دوبارہ پابندی عائد کرنا مشکل ہے۔
نکی ہیلی امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ صیہونی لابي ایپک کے سالانہ اجلاس میں بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کو ایران کی اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ایک ملک پر پابندی لگائی جا سکتی ہے لیکن جب وہ ہٹا لی جائیں تو پھر آسانی سے انہیں دوبار نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے سے صرف ایران اور روس مضبوط ہوئے اور ایران میں یہ جرات پیدا ہوگئی کہ وہ جو بھی چاہے حاصل کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اسی طرح اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف فضا کی تنقید کی اور کہا کہ سلامتی کونسل میں یہودی كالونيوں کی تعمیر پر تنقید جیسی کسی قرارداد کو دوبارہ منظور نہیں ہونے دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کی تعمیرات کی تنقید کی تھی۔ امریکہ اس قرارداد پر ہوئی ووٹنگ میں غیر جانبدار رہا تھا۔