الوقت - امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندی عائد کی گئی جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایران نے بھی امریکا کی 15 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن امریکی کمپنوں پر پابندی عائد کی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ BENI Tal : اس کمپنی نے اسرائیلی فوج کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔
2۔ :United Technologies produces یہ کمپنی اسرائیل کو بلیک ہاکس ہیلی کاپٹر فروخت کرتی ہے۔
3۔ RAYTHEON : اس کمپنی نے اسرائیل کو جدید ہتھیار فروخت کئے ہیں جن کا استعمال فلسطین کے غزہ پٹی پر حملے کے دوران اسرائیل نے کیا تھا ۔
4۔ ITT Corporation : اس کمپنی نے اسرائیلی فوج کو ایسے ساز و سامان فراہم کئے ہیں جنہیں استعمال کرکے اسرائیلی فوجی رات کے وقت فلسطینیوں کے دیہاتوں اور کیمپوں پر حملہ کرتے ہیں۔
5۔ Re / Max Real Estate : امریکہ کی یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی کالونیوں کے لین دین میں ملوث رہی ہے۔
6۔ Oshkosh Corporation : اس کمپنی نے اسريل کو بكتر بند گاڑیاں اور ساز و سامان فراہم کئے ہیں جن کا استعمال اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے کے دوران کیا ہے۔
7۔ Magnum Research Inc : یہ امریکہ کی ایک اسلحہ ساز كمپني ہے جو اسرائیل کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہتھیار بنانے میں تعاون کرتی ہے۔
8۔ Kahr Arms: : یہ كمپنی اسرائیلی فوج کو ہلکے ہتھیاروں کی فراہمی کرتی ہے۔
9۔ M7 Aerospace : یہ اسرائیلی کمپنی کی امریکی برانچ ہے۔
10۔ Military Armament Corporation : یہ کمپنی اسرائیلی پولیس کے لئے ضروری ہتھیار اور ساز و سامان سپلائی کرتی ہے۔
11۔ Lewis Machine and Tool Company اسرائیلی فوج کے لئے ہتھیاروں کی پیداوار میں اس امریکی کمپنی کا کردار ہے۔
12۔ Daniel Defense : یہ امریکی کمپنی بھی اسرائیلی فوج کے لئے ضروری ہتھیار اور ساز و سامان کا بندوبست کرتی ہے۔
13۔ Bushmaster Firearms International : یہ امریکی کمپنی بھی اسرائیلی فوج کے لئے بنائے جانے والے ہتھیاروں کے پرزے سپلائی کرتی ہے۔
14۔ O۔F۔ Mossberg & Sons : یہ امریکی کمپنی بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کے لئے وہ ہتھیار بناتی ہے جن کا استعمال فلسطینیوں کی سرکوبی کے لئے کیا جاتا ہے۔
15۔ H-S Precision، Inc: : اس کمپنی نے اسرائیل کو ہتھیار بنانے کی متعدد ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔