الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا ایک جہاز ہندوستان کی کوچین بندرگاہ پہنچا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بحریہ کا یہ جہاز تین روزہ دورے پر سنیجر کو ہندوستان پہنچا ہے۔
اس جہاز پر جانے والے ایرانی بحریہ کے جوان، ہندوستانی بحریہ سے کچھ تجربات کا لین دین کریں گے اور ساتھ ہی کھیل اور دوسرے ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کریں گے۔
بحریہ کے کیپٹن قربانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ایران کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بھی منعقد کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ مئی 2016 میں ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز بھی ایران کی بندرعباس بندرگاہ کے دورے پر آیا تھا۔