الوقت - شام کی فوج نے ملک کے مغربی صوبے حماۃ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے سنیچر کو اپنی اتحادی فورسز کی مدد سے شمالی حماۃ میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے۔
فوج نے اسی طرح دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے حماۃ شہر کے قمحانا شہر پر حملے کو ناکام بنا دیا اور كوكب شہر کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
فوج کی اس کارروائی میں النصرہ فرنٹ کے بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے ہتھیاروں اور گولوں بارود کے گودام اور کئی بكتربند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
شام کی فوج نے اسی طرح كوكب شہر میں دراندازی کی کوشش کرنے والی دہشت گردوں کی دو کار بموں کو گھسنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
دوسری جانب فوج نے اسی طرح اس شہر کے شمال مغربی علاقے میں واقع شيزر گاؤں میں دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیا جس کے دوران داعش کی کئی گاڑیاں اور گولہ بارود سے لدی کچھ گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔