الوقت - اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں میں عام طور پر عام شہری ہی مارے جا رہے ہیں اور ہر ماہ کم سے کم سو یمنی شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے تیسرے سال میں داخل ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں میں 4773 یمنی ہلاک ہو جا چکے ہیں جبکہ 8272 زخمی ہوئے ہیں۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ہفتے قبل یمن کے ساحل پر ایک کشتی پر سعودی عرب کے اپاچي ہیلی کاپٹر کے حملے میں 32 صومالیائی اور یمنی شہری جاں بحق جبکہ 10 دیگر لاپتہ ہو گئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے قانونی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے گزشتہ بیس ماہ سے جاری حملوں میں 11 ہزار 403 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 19 ہزار 343 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے افراد میں 2500 بچے اور 1800 سے زائد خواتین شامل ہیں۔