الوقت - بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش حملہ آور مارا گیا۔
بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن آفیسر نور اعظم میاں کا کہنا تھا کہ دھماکہ ظاہری طور پر خودکش معلوم ہوتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حملہ آور کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں ہونے والا دوسرا خودکش حملہ تھا۔
اس سے پہلے 17 مارچ کو بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی پولیس فورس " 'ریپڈ ایکشن بٹالین" کے بیرک کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش حملہ آور مارا گیا تھا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ڈھاکہ ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعے کو ایک دہشت گرد نے ڈھاکہ ہوائی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کی فائرنگ میں وہ دہشت گرد مارا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال موسم گرما میں ڈھاکہ میں ایک ریستوران پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے اس ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں کچھ گروہوں نے بنگلہ دیش میں رہنے والی اقلیتوں پر حملے کئے ہیں۔