الوقت - نامعلوم مسلح افراد نے فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
تسنيم نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعے کی شام کچھ نامعلوم مسلح افراد نے غزہ میں حماس کے ایک مشہور رہنما کو قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے تل الہوی علاقے میں مازن الفقہا کو ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا۔ ان کے مطابق مازن کو بہت قریب سے گولی ماری گئی۔
اسی درمیان حماس کے ایک رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کاروائی صیہونی حکومت کے عناصر نے انجام دی ہے۔ ادھر فلسطین کے مزاحمتی گروہ کی کمیٹی نے اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اس قتل کے مضر اثرات بھگتنے کے لئے تیار رہے۔
واضح رہے کہ حماس کے 35 سالہ مازن فقہا کو صیہونی فوجی شاليط کے بدلے میں آزاد کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے مازن فقہا پر اسرائیل مخالف کارروائیوں کا الزام لگایا تھا۔