الوقت - روس کے وزیر خارجہ نے یمن کے حالات کو المیہ قرار دیتے ہوئے اس تعلق سے دنیا پر چھائی خاموشی کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو ماسکو میں کہا کہ یمن میں انسانی المیہ رونما ہو چکا ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر اس بارے میں کوئی خاص بحث نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے کئی مغرب اور عرب ممالک کے تعاون سے مارچ 2015 سے یمن پر حملہ شروع کیا ہے جو اب تک جاری ہے۔ اس کے لئے علاوہ سعودی عرب نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرے کر رکھا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا چاہتا ہے۔
یمن پر سعودی عرب کے اس غیر انسانی جرائم کے نتیجے اب تک 11 ہزار یمنی شہریوں سے زیادہ جاں بحق ہو چکے ہیں اور کئی ملین بے گھر ہو چکی ہے مگر عالمی سطح پر اس تناظر میں کوئی کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔