الوقت - بحرین میں ایک اور سیاسی قیدی جیل میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
بحرین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کی "الجو" سینٹرل جیل میں محمد سہوان نامی قیدی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
2017 کے آغاز میں جب سے 10 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوئے ہیں، آل خلیفہ کی جیل انتظامیہ نے جیلوں میں بند قیدیوں کو خاص طور پر سیاسی قیدیوں کو انتہائی اذیتیں دینا شروع کر دیا ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے دعوی کیا تھا کہ جیل توڑ کر 10 قیدی فرار ہوگئے تھے جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں اور عام قیدیوں پر زیادہ بندش لگانے کا یہ حکومتی حربہ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
بحرین میں فروری 2011 میں عوامی انقلاب کے آغاز کے بعد سے، آل خلیفہ حکومت نے ہزاروں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی کارکنوں اور سماجی کارکنوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
بحرینی عوام اپنے حقوق کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت اس تحریک کو وحشیانہ طریقے سے کچلنے میں مصروف ہے۔
بحرین خلیج فارس کا ایک چھوٹا سا عرب ملک ہے، اس کے باوجود علاقے میں اس ملک میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں۔