الوقت - شمالی کوریا کے حکام نے ملک کی مسلح افواج کو جنگ کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے مسلح افواج کو ہر طرح کی جارحیت سے مقابلے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے تینوں فوجوں کو پوری طرح الرٹ کر دیا ہے۔ ڈیلی ان کے اخبار کے مطابق شمالی کوریا نے یہ اقدام، جزیرہ نما کوریا میں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر رد عمل ہے۔
شمالی کوریا کے جنوبی صوبوں کے ایک ذریعے نے ڈیلی ان کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے ہر طرح کے اشتعال انگزی اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے حکم کے بعد تمام چھاونیوں کے فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اس ذریعے نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی کوریا کی فوجی یونیٹ مکمل جنگ کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔