الوقت - شام کے دارالحکومت دمشق میں عدلیہ کی عمارت میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 31 افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔
بدھ کے روز دوپہر کو یہ دہشت گرد دھماکہ دمشق کے حمیدیہ علاقے میں ہوا۔
خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، عدلیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت عدلیہ کی عمارت کے برآمدے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب سیکورٹی فورسز نے اسے عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ رپورٹ ملنے تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ شام میں امریکا اور مغرب نیز عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد فوج سے شکست کھانے کے بعد عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔