الوقت - فرانس میں کنزرویٹو پارٹی کے صدراتی امیدوار نے ترک نژاد افراد کے سیاسی مظاہروں کے انعقاد کی اجازت دیئے جانے کے فرانسوا اولاند کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایسی حالت میں کہ جب فرانس کے شمال مشرقی شہر متز میں ترک نژاد شہریوں کا سیاسی مظاہرہ ہوا اور اس سیاسی اجلاس میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے تقریر کی، فرانسوا فیون نے اس تعلق سے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فیون نے اپنے خطاب میں اولاند پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے کی اجازت دے کر پورپ سے اظہار یکجہتی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانسوا اولاند نے یورپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی کی درخواست پر ان کو مشترک موقف اختیار کرنا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی حکومت کو اس طرح کے مظاہرے کے انعقاد کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا یورپی یونین میں کوئی مقام نہیں ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ جان مارک ایرو نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ اس طرح کے مظاہرے کو روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو کشیدہ کرنے سے پرہیز کرے اور صبر و تحمل سے کام لیں۔
واضح رہے کہ ہالینڈ نے ترک وزیر خارجہ کے جہاز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔