الوقت - شام کے صدر بشار اسد نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ رابطہ کمیٹی کی نائب سربراہ سے ملاقات کی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے خاوير كوسو کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ رابطہ کمیٹی کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال، شام کے بحران کے بارے میں یورپی یونین کی پالیسیوں اور بحران کے حل کے لئے مناسب راہ حل کے حصول کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں زور دیا کہ شام کے بحران کے دوران مغرب کے زیادہ تر ذرائع ابلاغ کی جھوٹی خبروں اور پروپیگینڈوں کی وجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے حکام نے شام کا سفر کیا تاکہ خود لوگوں کے سامنے حقیقت پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت اور علاقائی عوام پر اقتصادی پابندیاں مسلط کئے جانے پر مبنی شام اور علاقے کے بارے میں مغربی حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں توسیع ہوئی اور یورپ میں پناہ گزین بحران بڑھ گیا۔
دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اس وفد سے ملاقات میں زور دیا کہ شامی شہریوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے شام کی حکومت پوری حقیقت پسندی سے کوشش کر رہی ہے۔
ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ رابطہ کمیٹی کے وفد نے بھی شام کے بارے میں مغرب کے سیاسی اور شہری حکام کے غلط موقف کو بہتر بنانے کی کوشش پر تاکید کی اور شام پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے اور شام کے ساتھ مغرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوشش کئے جانے پر زور دیا۔