الوقت - شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے جمعرات کی صبح کہا کہ شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کا نیا مرحلہ 23 مارچ سے شروع ہوگا۔
بدھ کی رات سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے جنیوا مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے نتائج اس کونسل کے ارکان کے سامنے پیش کئے۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے اس اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں متحارب تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوجی حل سے دست بردار ہو جائیں۔
واضح رہے کہ شام کے بارے میں نام نہاد جنیوا -4 مذاکرات کچھ ہی دن پہلے ختم ہوئی جو مخالفین کے توسیع پسندی کی وجہ سے بے نتیجہ رہی ہے۔