الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف لڑنے والی تنظیموں کو ایران سے ملنے والی مدد سے دشمنوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑا ہے۔
وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جد و جہد کرنے والی تنظیموں کی مدد کی ہے۔ انہوں نے بدھ کو تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود مختار سیاست والی آزاد ملک ہے اور اپنے اس راستے پر مسلسل گامزن رہے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی سیکورٹی توانائی میں توسیع عوام کو ہر طرح کے خطروں سے محفوظ بنانے کے لئے ہے اور ایران کی فوجیں ملک کی پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے خطروں کو درک کر لینے اور ان کو راستے سے ہٹانے کی مکمل توانائی رکھتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام ساری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ وزیر دفاع دہقان نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائیوں کی توسیع نے دشمنوں سے ممکنہ تصادم کی صورت میں فتح کو پہلے ہی سے یقینی بنا دیا ہے۔
وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ مشرق وسطی اور دنیا میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافے کے لئے دنیا کی بڑی طاقتیں مسلسل کوشش کر رہی ہیں اور علاقے کے ممالک میں جو حکمراں عوامی مقبولیت سے محروم ہیں بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ کے طور میں کام کر رہے ہیں۔