الوقت - عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا الحشد الشعبی کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے کچھ فوجی تیار کر رہا ہے۔
بعض باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے کچھ عراقی فوجیوں کو ٹریننگ دی ہے اور اس نے ٹائگر یونٹ کو تشکیل دے کر ان کو الحشد الشعبی یا رضاکار فورس کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے تیار کر رہا ہے۔
اس باخبر ذرائع نے اسکائی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں نے تقریبا 400 باصلاحیت فوجیوں کو ٹریننگ دی ہے اور اس نے ان میں سے صرف 50 لوگوں کو ٹائگر یونٹ کا حصہ بنایا ہے۔ اس یونٹ کی ذمہ داری رضاکا فورس کے کمانڈز خاص طور پر ان کمانڈز کی ٹارگٹ کلنگ کرنا ہے جو عراق میں امریکی فوجیومں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو امریکا کی خفیہ ایجنسیی کے افسروں اور انجینئرز کی جانب سے ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ وہ تمام افراد اور کمانڈرز کی جگہ معین کرنے کے قابل ہو سکیں۔