الوقت - فلسطین میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے نے مسجد الاقصی صیہونی حکومت کی حالیہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے مسجد الاقصی کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے۔
فلسطین میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے احمد الرویضی نے مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے خطرات کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیاں، مسجد الاقصی کو يہودی رنگ دینے کی سازشوں کے پر عمل در آمد کا آغاز ہے۔
انہوں نے خلیج آن لائن ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام نے مسجد الاقصی کے صحن میں ایک شیشے کا کمرہ تعمیر کر مسجد الاقصی کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے۔
الرویضی نے زور دیا کہ مسجد الاقصی کے صحن میں بنے شیشے کے کمرے کا مقصد، مسجد الاقصی کو جگہ کے حساب سے تقسیم کرنا ہے اور یہ اقدامات ٹائم کے حساب سے تقسیم کرنے کے بعد انجام دی گئی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ایک مقررہ وقت پر صہیونی انتہا پسند مسجد الاقصی پر حملہ کرتے ہيں۔
مسجد الاقصی کے سیکورٹی اہلکاروں کی گرفتاریاں، کھدائی جاری رہنا، آئے دن مسجد الاقصی پر دھاوا بولنا، اسلامی وقف بورڈ کو شیشوں کے کمرے کے پاس اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے روکنا، یہ وہ کاروائیاں ہیں جو اسرائیل نے مسجد الاقصی کی تقسیم کے لئے شروع کر دی ہیں۔