الوقت - سی آئی اے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ روسی سفیر جاسوس نہیں ہیں۔
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان میک لاگلین نے روس کے ساتھ نئی سرد جنگ کی شروعات کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ماسکو کے سفیر جاسوس نہیں ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے سابق سربراہ نے واشنگٹن میں ماسکو کے سفیر سے امریکا کے اٹارنی جنرل جیف شنز کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ امریکا میں روس کے سفیر سرگئی کسلیاک کسی بھی صورت میں جاسوس نہیں ہیں بلکہ وہ ایک کہنہ سفارتکار ہیں۔
مک لاگلین نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا کیسلیاک امریکا میں جاسوسی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہ ایک جاسوس ہیں، وہ ایک کہنہ سفارتکار ہیں اور میں ان کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ وزارت خارجہ میں امریکی دفتر کے سربراہ تھے۔ امریکا کے اس سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ روسی سفیر اطلاعات جمع کرنے میں بہت تجربہ کار ہیں لیکن یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو تمام سفارتکار انجام دیتے ہیں۔
اس سے پہلے جمعرات کو امریکا کے سی این این ٹی وی چینل نے رپورٹ دی تھی کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی کیسلیاک کو ایک جاسوس یا جاسوسوں کی پرورش کرنے والے کی حیثیت سے دیکھنا چاہتی ہے۔ اس کے باوجود ذرائع ابلاغ نے اپنے دعوے کی تصدیق کے لئے کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
در ایں اثنا روسی وزارت خارجہ نے بھی ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے ان افواہوں کو میڈیا کی تخریبی کاروائی قرار دیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا مغربی ذرائع ابلاغ کسی نتیجہ پر پہنچے یا نہیں؟ یا اسی راستے پر گامزن رہنا چاہتے ہیں۔