الوقت - مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع حیفا شہر میں عدالت کے باہر 4000 سے زائد صیہونیوں نے مظاہرہ کر اس شہر میں موجود امونیا کے ذخائر کو فورا خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قدسنا نیوز کے مطابق، پیر کو مظاہروں میں شامل صیہونیوں نے ایسی حالت میں عدالت کے احاطے میں داخل ہوکر امونیا کے ذخائر کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا کہ اس عدالت میں اسے خالی کرنے کے موضوع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حیفا عدالت کے حکام نے کہا کہ امونیا گیس کو فوری طور پر خالی کرنے کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے اگلے 3 دن میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اس سے پہلے 'يیش اتيد' پارٹی کے سربراہ يير لپيد نے "حیفا میں امونیا کے ذخائر سے خطرہ" نامی اجلاس میں، جس میں صیہونی رہنما اور ماحولیات کے ماہرین بھی موجود تھے، نے کہا کہ اس بات کا اندازہ ہے کہ حیفا پر ميذايل حملے یا تکنیکی خرابی سے اگر امونیا کا ذخیرہ پھٹ گیا تو 17000 اسرائیلی مارے جائیں گے۔
حیفا میں 12000 ٹن امونیا گیس کے ذخائر موجود ہیں جو زہریلا مادہ ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو حیفا میں عدالت کے باہر صیہونیوں نے امونیا گیس کے ذخائر کو خالی کرنے کے مطالبے کو لے کر ایسی حالت میں مظاہرہ کیا کہ 16 فروری کو حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے، "اگر اسرائيل نے جنگ مسلط تو ڈمونا نيوكلئر ری ایکٹر اور امونیا ٹینک کو نشانہ بنائیں گے۔ "
جب سے سید حسن نصراللہ نے یہ انتباہ دیا ہے اس وقت سے صیہونی حکام میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔