الوقت - عراقی کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک داعش سے جد جہد، پڑوسی ملک کی سرزمین پر بھی جاری رکھے گا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تاکید کی ہے کہ داعش کے خلاف جد جہد جاری رہی گی اور اگر اس لئے ہمیں پڑوسی ممالک کی سرزمین میں بھی داعش کے خلاف محاذ کھولنا پڑا تو ہم اس میں ذرہ برابر بھی دریغ نہیں کریں گے۔
عراق کے وزیر اعظم کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ کچھ روز پہلے عراقی وزیر اعظم نے شام کی سرزمین میں بوکمال سرحدی شہر پر داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کو حملے کا حکم دیا تھا۔
امریکی وزارت دفاع نے بھی دعوی کیا تھا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لئے اس نے عراقی جنگی طیاروں کو اطلاعات فراہم کی تھیں۔
اسی طرح اس سے پہلے عراقی رضاکار فورس کے کچھ کمانڈرز نے تاکید کی تھی کہ عراق سے داعش کے مکمل خاتمے کے بعد رضاکار فورس کے جوان شام میں داعش کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے۔