الوقت - یمنی ذرائع کے مطابق، یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحد پر سعودی عرب کے دو جاسوس ڈرون طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
اتوار کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمن کی اینٹی ائيركرافٹ توپوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں اس ملک کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف تقریبا دو سال پہلے شروع کئے گئے ہوائی حملوں کے بعد سے اب تک یمنی فوج متعدد سعودی ڈرون طیاروں کو گرا چکی ہے۔
در ایں اثنا المسيرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں واقع الخالد فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
اس حملے میں متعدد سے رہائشی گھر اور عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
یمنی فوج نے ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی موجودگی میں 4 ڈرون طیاروں کی رونمائی کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ان ڈرون طیاروں کو یمنی سائنسدانوں نے مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔
یہ ڈرون طیارے، اطلاعات جمع کرنے، ہدف کی نشاندہی کرنے اور حملہ کرنے کے قابل ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح صماد نے اس تناظر میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحین نے ہر قسم کے جدید ہتھیار استعمال کر لئے اور ان کی عالمی میڈیا نے بھرپور حمایت کی، اس کے باوجود وہ يمنيوں کی شجاعت اور جوش کو کمزور نہیں کر سکے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے حال ہی میں ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ امریکا کے جدید میزائل شیلڈ بھی یمنی میزائل کو تباہ کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔