الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور صیہونی حکومت ایک جعلی اور مغربی کی جانب سے بنائی گئی حکومت ہے جو کھلے طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
صدر روحانی نے چھٹی بین الاقوامی فلسطین كانفرس کے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ فلسطین، ایک قوم کے دوسرے قوم سے مسئلے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ظلم اور عالمی قوانین کو نظر انداز اور بین الاقوامی اداروں کی نااہلی کی علامت ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے حقوق کے لئے لڑنے والی ایک قوم کے فخر کی علامت اور عالمی برادری کے لئے شرمناک اور کچھ اسلامی ممالک کے لئے بدنما داغ ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ صیہونی عالمی برادری کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں فلسطینی ایسے پناہ گزین ہیں جن کی اپنی کوئی سرزمین نہیں ہے اور ان کی مزاحمت اور جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دیئے جانے اور سمجھوتہ کرنے کی کوششوں کی اصل وجہ یہی ہے۔
صدر حسن روحانی نے مشرق وسطی کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن، عراق، شام اور افغانستان میں جنگ اور خون خرابے سے ہر روز سیکڑوں افراد مارے جا رہے ہیں اور اسلامی حکومتیں جنگوں اور مسلمانوں کے قتل عام کو ختم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں اور اس اسفبار صورت حال سے فائدہ صیہونی حکومت کو پہنچتا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ مشرق وسطی میں وسیع اور عدالت پسند امن کا قیام فلسطین کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے تمام حقوق کی بازیابی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔