الوقت - کیتھولک عیسائیوں کے سب سے سینئر رہنما نے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے۔
پوپ فرانسس نے ہفتے کو پوپلسٹ یا ظاہری نمائیش کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں سختی سے اسلامی دہشت گردی نامی کسی چیز کے وجود کا انکار کیا اور دنیا کے تمام مذاہب کا دفاع کیا۔ انہوں نے اس کانفرنس میں اپنی تقریر میں کہا کہ تمام مذہب، امن کا پیغام دیتے ہیں اور تمام مذہبی افکار میں شدت پسندی کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ پوپ نے کہا کہ عیسائی دہشت گردی کا وجود نہیں ہے جس طرح سے کہ یہودی اور اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے سب سے سینئر رہنما نے اسی طرح کہا کہ تشدد پسند اور انتہا پسند لوگ نفرت پھیلاتے ہیں اور دوسرے ممالک کے لوگوں سے دشمنی کو ہوا دیتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اسی طرح زمین کے درجہ حرارت میں اضافے سمیت موسمیات کے مسائل کے انکار کی امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ پانی اور موسم کا بحران اصل میں موجود ہے۔