الوقت - یورپی پارلیمنٹ نے بحرین میں حالیہ دنوں میں دی گئی سزائے موت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ نے جمعے کو بحرین میں حالیہ دنوں میں دی گئی سزائے موت پر تنقید کرتے ہوئے منامہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کی سرکوبی کی پالیسیوں کو جلد از جلد ختم کرے۔
یورپ کے اس ادارے نے بحرین حکومت سے کہا ہے کہ ایذا رسانی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کو جسے 2011 سے بحرین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، بحرین میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں کے پیش نظر انسانی حقوق سے وابستہ مسائل پر سختی سے عمل کرے۔
یورپی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے نبیل رجب کی آزادی، سیکورٹی فورسز کی جانب طاقت کے بے پناہ استعمال کو روکنے اور بے سبب شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کو ختم کرنے مطالبہ کیا ہے۔