الوقت - چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے بحران کے حل تک پہنچنے کے مقصد قزاقستان مذاکرات کے نئے مرحلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ آستانہ اجلاس کے انعقاد سے شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان رابطے مضبوط ہوں گے اور اس سے باہمی اعتماد بحالی میں اضافہ ہو گا۔
چینی حکومت کے ترجمان نے گلوبل ٹائمز کی جمعرات کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے توقع کی ہے کہ شام کی حکومت اور مخالفین کے نمائندے مذاکرات کے اس مرحلے میں مثبت گفتگو کر سکتے ہیں جس سے ان کے درمیان اعتماد بحالی میں اضافہ ہو گا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ نہیں بیان کیا کہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین کو دعوت نامہ ملا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ چاہتا ہے کہ اس اجلاس میں تمام فریق مثبت طریقے سے حاضر ہوں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ آستانہ اجلاس، جنیوا مذاکرات کے لئے مطلوبہ ماحول ہموار کرے گا۔