الوقت - روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن، داخلی بحران اور انسانی المیے کے ساتھ بہت خطرناک صورتحال کی جانب بڑ رہا ہے۔
رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گیٹیلوف نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن ایک انسانی المیہ کا مشاہدہ کر رہا ہے جس کا خطرہ، شام میں رونما ہونے والے انسانی المیے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے ماسکو میں اقوام متتحدہ کے عالمی میعار عنوان کے تحت سالانہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں دہشت گردی کے خلاف جد و جہد جاری ہے اور یہ ملک ایک خطرناک داخلی بحران اور انسانی المیے کا سامنا کر رہا ہے۔
گیٹیلوف نے کہا کہ یمن کے انسانی بحران میں 80 فیصد عوام متاثر ہوئے ہیں لیکن ہمارے بعض ساتھی خاص طور پر ہمارے مغربی ساتھی وسیع پیمانے پر اور کھل کر اس بارے میں گفتگو نہیں کرتے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر افراد کی توجہ شام کے بحران پر ہی مرکوز ہیں تاہم یمن میں ایک ایسا انسانی بحران ہے جو شام میں رونما ہونے والے بحران سے کم نہیں ہے اور اس کے حل کے لئے راہ حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔