الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہو گئے ۔
ہفتے کو بغداد کے گرین زون علاقے کے قریب سینئر شیعہ مذہبی رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں نے انتخاباتی نظام میں تبدیلی کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کیا تھا۔
مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں فائر کرنے کی اطلاع ہے۔
مظاہرے کے دوران بھڑکے تشدد میں 320 مظاہرین اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
بغداد میں ایک ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
صدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن وسیع پیمانے پر ہے، جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔