الوقت - صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایسی حالت میں برطانیہ کا دورہ کیا کہ ان کے کے دورے کے خلاف لندن میں وسیع مظاہروں کے علاوہ بھی ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔
رشیا ڈو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو دو شنبے کو لندن میں برطانیہ کی وزیر اعظم کی قیام گاہ پر جب پہنچے تو ان کی حالت دیکھنے والی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گيا کہ صیہونی وزیر اعظم جب برطانیہ کی وزیر اعظم کی قیام گاہ پر پہنچے تو انہوں نے قیام گاہ کا دروازہ بند پایا، اس کی وجہ سے ان کو کچھ انتظار بھی کرنا پڑا لیکن ان کو حیرت کو اس وقت ہوئی جب کوئی بھی شخص ان کے استقبال کے لئے پہنچا۔ نتن یاہو کو دروازے پر کچھ دیر کھڑا رہنا پڑا اور وہ نامہ نگاروں کے سامنے بناوٹی مسکراہٹ کا ڈرامہ کر رہے تھے لیکن وہ نامہ نگاروں کے سامنے اس مسئلے پر اپنے غصے کو پوشیدہ نہ کر سکے۔
اس کے بعد صیہونی وزیر اعظم، برطانیہ کی وزیر اعظم کی قیامگاہ میں داخل ہوئے لیکن یہ بات برطانوی پروٹوکول کے برخلاف ہے۔ آخر کار ٹرزا مے دروازے سے باہر نکلیں اور انہوں نے نامہ نگاروں کے سامنے نتن یاہو سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد ان کی ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا۔