الوقت - یمنی فوج نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کامیاب بیلسٹک میزائل حملے کے بعد، بركان -2 میزائل کی رونمائی کی ہے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ریاض میں ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنانے والے میزائل کو یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے بنایا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بركان -2 میزائل کو مقامی ماہرین اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب گزشتہ تقریبا 2 سال سے مشرق وسطی کے سب سے غریب اور اپنے پڑوسی ملک یمن پر جدید اسلحوں اور بموں سے مسلسل حملے کر رہا ہے۔
اتوار کی شام پہلی بار، یمنی فوج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ میزائل سے ریاض میں ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو یمنی دارالحکومت صنعا سے تقریبا ایک ہزار کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ابھی تک سعودی حکام نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔