الوقت - یمن کے وزیر خارجہ نے صنعا میں ایران کے انچارج سفیر سے ملاقات کی اور اپنے ایرانی ہم منصب کے نام پیغام دیا۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے دار الحکومت صنعا میں ایران کے انچارج سفیر محمد فراہت سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے اپنے ایرانی منصب محمد جواد ظریف کے نام ایک پیغام دیا۔ یہ پیغام یمن کی حالیہ صورتحال خاص طور پر بحیر احمر اور خلیج عدن میں امریکی فوجی سرگرمیوں اور یمن کے ساحلی علاقوں میں سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے متعلق تھا۔
اس ملاقات میں یمن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن، ان تمام منصوبوں کو اچھی طرح درک کرتا ہے جو علاقے میں جھڑپوں اور حملوں کے تیار تیار کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کی قومی نجات کی حکومت نے صلح کے لئے ہاتھ بڑھائیں ہیں تاکہ سعودی عرب کی جارحیت کو ختم کیا جائے، ملک کے محاصرے کا خاتمہ کیا جائے اور ملک میں سیاسی مذاکرات کا عمل شروع ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی سمجھوتوں، بین الاقوامی اعلامیے کی بنیاد پر ملک کا دفاع کرنے کو تیار ہیں۔
یمن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا بحیر احمر اور باب المندب میں بین الاقوامی سیکورٹی پر پابند ہے اور علاقوں کو ہر طرح کی بین الاقوامی جھڑپوں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔