الوقت - شام کے صدر بشار اسد نے ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں اور مسلح باغیوں کے لئے دی جانے والی عام معافی کی مہلت میں توسیع کر دی ہے۔
اتوار کو شامی صدر بشار اسد کے حکم کے مطابق جس شخص نے بھی کسی بھی وجہ سے ہتھیار اٹھایا ہے، اگر وہ خود کو عدالت کے حوالے کر دے اور ہتھیار زمین پر رکھ دے تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔
اس حکم کی بنیاد پر، جس شخص یا شدت پسند نے اگر کسی کا اغوا کیا ہے اور وہ مغوی شخص کو صحیح و سالم حالت میں آزاد کر دے تو وہ بھی عام معافی کا حق دار ہوگا۔
یاد رہے کہ شام میں پانچ سال سے زیادہ سے تشدد، دہشت گردی اور مسلح بغاوت کی آگ بھڑکی ہوئی ہے۔
اس دوران بعض عرب ممالک اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بڑی تعداد میں عام لوگوں کا خون بہایا ہے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔