الوقت - نائجیریا کے بچے کی فوٹو نے دنیا کے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
ڈینمارک کی خاتون ریسکیو اہلکا نے گزشتہ سال نائجیریا کے ایک بچے کی تصوری شائع کی تھی، جس نے دنیا کے احساسات کو بھڑکا دیا تھا، انہوں نے اس بچے کی پہلے دن اسکول جانے کی تصویر جاری کی۔
جنوری 2016 میں ڈینمارک کی ریسکیو خاتون نائجیریا کو نجات دلانے کی ذمہ داری پر نائجیریا کی سڑکوں پر نکلیں تھی کہ انہیں ایک بچہ دکھائی دیا جو موت کی آغوش میں سونے ہی والا تھا۔ اس موقع پر ایک یادگار تصویر لی گئی۔ جس میں دکھایا گیا کہ خاتون کارکن اس بچے کو بوتل سے پانی پلا رہی ہیں۔ ایک سال بعد بچہ تھوڑا ٹھیک ہوا اور اس نے اسکول جانا شروع کیا۔ جب لوگوں نے اس کی حالیہ تصویر دیکھی تو حیرت زدہ رہ گئے۔
آنجا رینگ گرین لوین نے یہ بچہ پایا تھا۔ انہوں نے اس کا نام (Hope) یعنی امید رکھا۔ وہ اس تنظیم میں کام کرتی ہے جو زیادہ تر ان بچوںکو نجات دلاتی ہیں جن کے ماں باپ کو ایذائیں دیتے ہیں، یا جادو و ٹونے کا شکار ہوتے ہیں۔
نائجیریا میں بعض مذہبی افراد بچوں پر جادو ٹونے کا الزام لگا کر، جن بھگانے کے بہانے ان کو اپنا نوکر بنا لیتے ہیں۔ آنجا اوران کی ٹیم ایسے بچوں کو نجات دینے کا کام کرتی ہے۔ مذکورہ بچے کو دیکھئے ایک سال میں اس میں کتنی تبدیلی روہنما ہوئی ہے۔