الوقت - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بتایا کہ اس وزارت کی خصوصی کمیٹی نے امریکا کی کشتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
بہرام قاسمی نے اتوار کو کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ امریکی فیڈرل جج کے حکم پر ایرانی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا انتظامی حکم ملتوی ہو گیا اور ایران کی کشتی یونین اور بین الاقوامی کشتی یونین کے صدر نے مغربی ایران کے كرمانشاه میں عالمی کشتی مقابلے میں امریکی ٹیم کی شرکت کے لئے ویزا دینے کی درخواست کی تھی، امریکی کشتی ٹیم کو ویزے دینے پر اتفاق ہوگیا۔
بہرام قاسمی نے اس سے پہلے امریکی کشتی ٹیم کو ویزا نہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی عوام کا احترام کرتا ہے اور اس کے اور امریکی انتظامیہ کے مخاصمانہ پالیسیوں کے درمیان فرق کو سمجھتا ہے لیکن ایرانی شہریوں کے خلاف امریکا کی جانب سے عائد کی گئی ظالمانہ پابندیوں کے ختم ہونے تک اپنے شہریوں کی حمایت میں مناسب وقت پر ضروری اقدم کرے گا۔
واضح رہے کہ فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے 16 اور 17 فروری کو مغربی ایران کے كرمانشاه صوبے میں منعقد ہوں گے ۔