الوقت - امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے خفیہ آپریشن کی سابق سربراہ اور 11 ستمبر کے واقعے میں گرفتار افراد کی ایذا رسانی میں اہم کردار ادا کرنے والی کو سی آئی اے کا نائب سربراہ بنا دیا گیا ہے۔
واشنگٹن سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے خفیہ آپریشن کی سابق سربراہ اور 11 ستمبر کے واقعے میں گرفتار افراد کی ایذا رسانی میں اہم کردار ادا کرنے والی سی آئی اے کی نائب سربراہ مقرر ہو گئی ہیں۔
جینا چیری ہسپل وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے کچھ عرصے تک سی آئی اے کے خفیہ آپریشن کی ذمہ داری سنبھالی اور وہ بہت ماہر جاسوس سمجھی جاتی تھیں اب وہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپئو کی معاون بن گئی ہیں۔
1985 میں امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے میں ان کی تقرری ہوئی۔ 2000 میں لندن سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں انہوں نے کام کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ہسپل تھائی لینڈ میں امریکا کی خفیہ جیلوں کی بھی انچارج رہ چکی ہیں جس میں واٹر بورڈنگ سمیت دیگر بدترین روشوں کے ذریعے ملزمان سے اعترافات کرائے جاتے تھے۔