الوقت - پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے قطری شہزادے کے قافلے میں شامل 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 16 افراد کو صوبہ بلوچستان کے نوشکی ضلع میں ایک چیک پوسٹ پر روکاٹیں توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد قطری شہزادے کے ساتھ تلور کے شکار لے جا رہے تھے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں رکنے اور چیکنگ کا اشارہ کیا جس کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ افراد چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے نکل گئے۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے والی چار گاڑیوں کا سیکورٹی اہلکاروں نے پیچھا کیا اور ان میں سوار 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قطری شہزادے کے قافلے میں شامل لوگوں میں 3 بنگلادیشی اور 13 پاکستانی شہری ہں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے چارروں گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال عرب شہزادے موسم سرما میں تلور کا شکار کرنے پاکستان کے قبائلی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس پر پاکستان میں کافی اختلافات پائے جاتے ہيں۔ پاکستان کے کسانوں نے حکومت سے کہا ہے کہ شکار کی وجہ سے ان کی زرعی زمینیں خراب ہو رہی ہیں اسی لئے حکومت تلور کے شکار پر پابندی عائد کرے۔