الوقت - شامی حکومت کے مخالفین نے رقہ کی آزادی کے لئے امریکا کی نگرانی میں فوج کی تشکیل کی اطلاع دی ہے۔
شام کی حکومت مخالف دھڑے الغد السوری کے سربراہ احمد الجربا نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ داعش سے مقابلے کے لئے شام میں امریکی اتحاد کی سربراہی میں فوج کی تشکیل کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ کرد جنگجوؤں کے زیر پرچم جنگ کے لئے بھی آمادہ ہیں۔
احمد الجربا نے شام میں مخالفین کی جانب سے نئے فوجی گروہ کی تشکیل کی اطلاع دی ہے۔ الجربا نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خصوصی فوجی دستے کے تناظر میں تین ہزار جنگجوؤں کو آمادہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فوجی امریکا کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں تاکہ رقہ کی جنگ اور داعش سے اس علاقے کو آزاد کرانے کے آپریشن میں شریک ہو سکیں۔
احمد الجربا نے کہا کہ امریکی اتحاد کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر ان کے جنگجو اس جنگ کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس فوج کے بارے میں امریکی رہنماؤں اور اتحادی فوج کے درمیان ہونے والی نشست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں تاکہ داعش سے جد جہد کے بارے میں معاہدہ ہو جائے۔
الغد السوری کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان کے فوجی کردوں اور ان کے ساتھ مل کر جنگ کے لئے تیار ہیں، کہا کہ خصوصی فوجی دستے میں حسکہ، دیرالزور اور رقہ کے جنگجو شامل ہيں۔