الوقت - عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کربلاء کے مغربی علاقے میں ایک کار بم کو تباہ کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی سیکورٹی فورسز نے بدھ کو مغربی کربلاء کے شعیب علاقے میں داعش کی ایک کاربم کو تباہ کر دیا۔
عراق کی رضاکار فورس کے کمانڈر ابو الحسن الابراہيمی نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے نواحی علاقے میں واقع تلعفر شہر کی آزادی کے لئے رضاکار فورس پوری طرح تیار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تلعفر کو مشترکہ فوج نے پوری طرح محاصرے میں لیا ہے اور علاقے پر حملے میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی بلکہ فوج اور رضاکار فورس کے جوان علاقے پر کنٹرول کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔
در ایں اثنا عراق کے انسداد دہشت گردی ٹیم نے اپنی کارروائی کے دوران داعش کے چھ دہشت گردوں کو مغربی كركوک کے اجوان گاؤں سے گرفتار کرلیا ہے۔
عراقی فوج نے اسی طرح دیالہ اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان مطيبیجہ علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔