الوقت - بحیرہ احمر میں متحدہ عرب امارات کی فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج نے وسیع حملہ کیا ہے جہاں سعودی عرب کے کرایے کے فوجی تعینات ہیں۔ اس حملے میں کم از کم 80 سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات نے بحیرہ احمر میں زقر جزیرے میں ایک چھاؤنی قائم ہے جہاں سعودی عرب کے کرایے کے فوجی تعینات ہیں۔ یمنی فوج نے اس چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا جس میں کم از کم 80 فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اس سے پہلے بحیر احمن میں الحدیدہ بندرگاہ کے قریب بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنگی جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے بعد یمن کی فوج نے کہا کہ سعودی عرب کی فوجی کشتیاں غیر اسٹریٹجک مقاصد کے استعمال میں ہونے والے بین الاقوامی سمندری راستوں کا استعمال کر رہی ہیں اور یہ بین الاقوامی جہازرانی کے لئے خطرناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائل یونٹ نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں بھی متحدہ عرب امارات کی ایک جنگی کشتی پر حملہ کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سعودی عرب یمن پر مارچ 2015 سے بمباری کر رہا ہے اور یمنی فوج اور رضاکار فورس جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہیں۔