این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے زمانے میں امریکی فوجیوں کی پہلی زمینی کاروائی پول کھل گئی۔
الوقت - این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے زمانے میں امریکی فوجیوں کی پہلی زمینی کاروائی پول کھل گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی فوجیوں نے اتوار کو یمن میں پہلی کاروائی کی جس میں دو امریکی فوجی مارے گئے۔
این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ اس کاروائی میں امریکا کے خصوصی فوجی دستے (SEAL) کا ایک فوجی ہلاک ہوا جبکہ یمن میں القاعدہ کے سربراہ انور العولقی کی 8 سالہ بچی بھی ہلاک ہوئی جس کی پیدائش نیو مکزیکو میں ہوئی تھی۔ انور العولقی خود بھی امریکی شہری تھا جو 2011 میں یمن پر امریکا کے فضائی حملے میں ہلاک ہوا تھا۔
امریکی فوج کے ایک افسر کے مطابق یہ حملہ جنوبی یمن کے صوبہ البیضا میں ہوا جس میں سیکورٹی فورس کے خصوصی دستوں نے شرکت کی۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں القاعدہ کے تین سرغنہ ہلاک ہوئے۔
امریکی فوجی کے ایک اعلی افسر نے کا کہنا ہے کہ شروعاتی رپورٹ کے برخلاف، یہ ٹرمپ حکومت کا پہلا خفیہ آپریشن تھا اور اس میں جنوبی یمن کے البیضا صوبے میں واقع القاعدہ کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس مہم کے بارے میں کہا کہ سبھی چیزیں غلط چیزوں کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی تھیں۔