الوقت - برطانیہ کے ایک فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں برطانیہ، امریکا اور فرانس کی فوجی مشقوں کا ہدف کسی بھی صورت میں ایران کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں ہے۔ خلیج فارس میں سہ فریقی فوجی مشق کے کوارڈینیٹر نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا ہدف ایران کے لئے اپنی طاقت کا نمونہ پیش کرنا ہے۔
اسٹارز اینڈ اسٹریپس ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی کمانڈر یونیفایڈ ٹرایڈنٹ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشقیں ایران کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے منعقد نہیں کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا کہا کہ ہم یہ فوجی مشقیں یہاں اس لئے انجام دے رہے ہیں کہ یہاں فوجی مشقیں کرنا، دوسری جگہ کی بہ نسبت زیادہ آسان ہے۔
یہ اچھا موقع ہے تاکہ ہم اپنی کشتیوں اور بیڑوں کو ایک ساتھ جمع کر سکیں۔ ساتھ میں مشق کریں اور ساتھ میں آپریشن کریں۔ در حقیقت یہ فوجی مشقیں خلیج فارس میں منعقد ہو رہی ہے، یہ ایک اتفاق ہے۔
گزشتہ روز کچھ ذرائع ابلاغ نے خلیج فارس میں تین ممالک کی سہ روزہ جنگی مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس فوجی مشقوں میں شامل ممالک، ایران سے فوجی مقابلے کی مشق کریں گے۔